حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شہر بجار میں مدرسہ سفیران ہدایت کے سرپرست حجت الاسلام رضا خورشیدی نے بجار شہر میں مدرسہ سفیران ہدایت کے طلباء کے ساتھ منعقدہ ایک نشست میں خطاب کرتے ہوئے کہا: طلباء کو حوزوی علوم کے ساتھ ساتھ دیگر ضروری علوم سیکھنے پر بھی توجہ دینی چاہئے اور ان علوم کو سیکھنے کی کوشش کرنی چاہئے۔
مدرسہ سفیران ہدایت کے سرپرست نے کہا: بلاشبہ طلابِ کرام کو تحصیلاتِ حوزوی کے اختتام اور تبلیغی امور کے آغاز میں مختلف شبہات کا سامنا کرنا پڑتا ہے کہ جن کے جوابات کا ایک بڑا حصہ حوزوی کتابوں میں نہیں ہے اور ان شبہات کے جوابات کو تلاش کرنے کے لئے انہیں اپنی علمی سطحی اور مطالعاتی میدان کو وسعت دینا چاہیے۔
حجۃ الاسلام خورشیدی نے کہا: خوش قسمتی سے آج طلباء کے پاس علمی اور تحقیقی میدان میں کافی وسائل موجود ہیں جو طلباء کے لیے ایک بہترین فرصت اور امتیاز ہے۔
انہوں نے مزید کہا: علمائے سلف اور بزرگان دین کی زندگیوں کا مطالعہ طلبہ کے لیے مشعلِ راہ ہے۔ بلاشبہ بزرگانِ حوزہ اوربزرگانِ دین کو نمونۂ عمل قرار دینا طلباء کو ان کےعلمی ہدف کے راستے میں مزید کامیابیاں دلا سکتا ہے لہذا تمام طلباء سے ہماری یہی گزارش ہے کہ وہ علماء سلف اور بزرگانِ دین کی سیرت سے اپنی آشنائی میں اضافہ کریں اور اپنے آپ کو صرف حجرہ میں مطالعہ تک محدود نہ کریں۔